ایلیٹ فورس کا اہلکار ہڈیارہ میں2 افراد کے قتل میں ملوث نکلا

جمعرات 12 جون 2025 15:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ہڈیارہ میں زمین کے تنازعہ پر 2افرادکو قتل کرنے والا ملزم ایلیٹ فورس کاکانسٹیبل نکلا۔

(جاری ہے)

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم اعجازنے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر مخالفین پرفائرنگ کی، مقتولین اور ملزمان کے درمیان زمین کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا،گولیوں کی زد میں آنے سی2افرادجاں بحق، دو زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان فرارہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اعجازمجید ایلیٹ فورس میں حاضرسروس کانسٹیبل ہے،اعجاز مجید نے سرکاری اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔