
دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر ہوائی فائرنگ،آتشیں اسلحہ کا استعمال معمول بن گیا
جمعرات 12 جون 2025 16:01
(جاری ہے)
آتشیں اسلحہ کا استعمال بڑھ چکا ہے اور بڑے گولے جن کی آواز سے لوگ بھی بھارتی گولہ باری کے تناظر میں خوف زدہ ہو جاتے ہیں ان کا استعمال معمول بن چکا ہے۔
مظفرآباد میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔چئیرمین امن اتحاد ایکشن کمیٹی و سوشل یونائیٹڈ فورم نلوچھی طارق خان مغل،چئیرمین بنت حوا ایکشن کمیٹی محترمہ نازیہ ملک نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جب کوئی احتجاج کی کال دیتی تو اس وقت انتظامیہ فورا دفعہ 144 کا نفاذ کر دیتی ہے لیکن اب ہم انتظامیہ سے پولیس سے یہ پوچھنا چاہیں گے کہ آئے روز سورج ڈھلتے ہی مظفرآباد میں ہوائی فائرنگ معمول بنا ہوا ہے۔ جب آپ کسی کو اپنا نشانہ بنانا چاہیں تو پتہ لگوا لیتے ہیں کہ مرغی نے کتنے انڈے بچے دئیے ہیں۔آپ کے سہولت کار، ٹاؤٹ، سورس آپ کو شکایت کر دیتے ہیں کہ فلاں جگہ کام ہو رہا ہے، مشین لگی ہے۔ لیکن آپ کی ناک کے نیچے چہلہ بانڈی سمیت یونین کونسل گوجرہ اور دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور سخت بڑے گولوں کے پھٹنے نے انت مچا رکھی ہے لیکن ابھی تک آپ کا قانون حرکت میں نہیں آیا ہے۔ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی مزدور غریب کبھی کوئی ہوائی فائر کر دے تو اس کو پکڑ کر آپ مقدمہ درج کر دیتے ہو۔لوگوں پر گیڈر، سور اور چوہیے اور مچھر مارنے پر بھی آپ مقدمات درج کرتے ہیں اور آپ کا قانون حرکت میں آ جاتا ہے۔ دفعہ ایک سو چوالیس لگ جاتا ہے لیکن یہاں آپ کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔ شہر اور یوسی گوجرہ کے ایریا سے لوگ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کال کر کے شکایات درج کرا رہے ہیں، توجہ مبذول کروا رہے ہیں کہ ہماری رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔شہر میں رات کو آپ مزدروں کی ریڑھی اٹھا لیتے ہیں۔جرمانہ کر دیتے ہیں،قانون سب کے لیے رکھیں۔فوری طور پر مظفرآباد میں اس مزاج اس رواج کے خلاف اور اس بڑھتے ہوئے شوق کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ورنہ اس رجحان کو ختم کرنا مشکل ہو جائے گا آنے والے وقت میں یہیں سے آتشیں اسلحہ کا استعمال بڑھے گا اور شہر میں جرائم زیادہ ہوں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ اپنے لاڈلوں کو نکیل ڈالی جائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.