
حادثے کا شکارایئرانڈیا کی پروازمیں 169 انڈین شہری، 53 برطانوی شہری، پرتگال کے سات شہری اور کینیڈا کا ایک شہری سوار تھے .بھارتی حکام
طیارہ ایئرپورٹ کے حدود کے باہر ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گرا‘ پولیس، فائر فائٹرز اور دیگر امدادی اہلکار موقع پر چند ہی منٹ میں پہنچ گئے اور تاحال ریسکیو آپریشنز جاری ہیں.احمد آباد پولیس کے سنیئرافسرکی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 12 جون 2025
16:35

(جاری ہے)
احمد آباد میں ایک سینیئر پولیس افسر نے بھارتی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایئرپورٹ کے حدود کے باہر واقع ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گرا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس، فائر فائٹرز اور دیگر امدادی اہلکار موقع پر چند ہی منٹ میں پہنچ گئے اور تاحال ریسکیو آپریشنز جاری ہیں.
انڈین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس حادثے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی فلائٹ احمد آباد کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد کریش ہو گئی بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارے پر 242 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹ اور 10 کیبن کریو شامل تھے ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک اہلکار نے اس سے قبل یہ تعداد 244 بتائی تھی طیارے کے کپتان کا 8200 گھنٹوں کا فلائنگ کا تجربہ تھا جبکہ ان کے ساتھی پائلٹ کا تجربہ 1100 گھنٹوں کا تھا. ایئرانڈیا کے طیارے نے احمد آباد ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 23 سے دن ایک بج کر 39 منٹ پر لندن کے لیے اڑان بھری تھی اور ٹیک آ ف کے کچھ ہی دیر بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے” مے ڈے“ کال موصول ہوئی لیکن اس کے بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابط ختم ہوگیا. حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر آپریشن جاری رکھے ہوئے تاہم ابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق احمد آباد ایئرپورٹ سے دور شہر ی علاقوں سے گہرے دھویں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں ‘رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے اور سینکڑوں ایمبولینسوں کے علاوہ کئی ہیلی کاپٹر بھی زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے مختص کردیئے گئے ہیں.مزید اہم خبریں
-
کویت نے پرائیویٹ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد میں توسیع کردی
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
-
ملک میں گھروں کی تعمیر کیلئے ماحول دوست اینٹیں تیار
-
عمران خان کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی؟، پی ٹی آئی کو 9 مئی یا 26 نومبر دوبارہ برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، خواجہ آصف
-
بیٹی کی پنشن کو شادی کی حیثیت سے مشروط کرنا آئینی خلاف ورزی قرار
-
لاہور، آن لائن ٹیکسی سروس ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب،4 ملزمان گرفتار
-
غزہ جنگ نہ رکی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے، اسٹارمر
-
مشرق وسطیٰ: اقوام متحدہ کی کانفرنس دو ریاستی حل کی حامی
-
اب آپ سعودی عرب میں جائیدادیں خرید سکتے ہیں، لیکن کیسے؟
-
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے امریکا سے واپس لندن پہنچ گئے
-
بلاول بھٹو زرداری کا چین میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
-
باپ بیٹی کا سیلابی ریلے میں بہہ جانے کا واقعہ ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نااہلی اور غفلت پر سی ڈی اے کو آڑھے ہاتھوں لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.