Live Updates

قادیانی پاکستان کے نظریاتی دشمنوں کا ہتھیار ہیں: اسامہ پسروری

جمعرات 12 جون 2025 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) جے یو ا ٓئی کے رہنما اسامہ پسروری نے کہاہے کہ قادیانی پاکستان کے نظریاتی دشمنوں کا ہتھیار ہیں،مرتد قادیانیوں کیلئے ملک میں جو زبان رعایت مانگتی ہے، وہ دشمن کے ایجنڈے کی ترجمان ہے، قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر عالمی طاقتوں کے اشارے پرپاکستان میں فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں۔اپنے جاری بیا ن میں انہو ں نے کہاکہ قادیانیوں کو اسلامی شعائر کے استعمال کی اجازت دینا پاکستان کے آئین، عقیدہ ختمِ نبوت، اور ملی وحدت کے ساتھ کھلی دشمنی ہے، قادیانیت کو اقلیت تسلیم کرنے کے بعد بھی انہیں اسلامی اصطلاحات، شعائر اور علامات کے ناجائز استعمال کی آزادی دینا گویا آئینِ پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کہ جس طرح پاکستان نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا، اسی طرح اب یہ لازمی ہے کہ انہیں ہر اس چیز سے روکا جائے جو اسلام سے مخصوص ہے۔

(جاری ہے)

افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ میڈیا چینلز اور این جی اوز اس فتنہ کو "مظلوم اقلیت" کے لباس میں پیش کر کے امت کے شعور کو زہر پلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف فقہی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے نظریاتی دفاع کی جنگ ہے۔ اور ہم یہ جنگ ہر سطح پر لڑیں گے عدالتوں میں، میڈیا پر، گلیوں میں، اور قوم کے ضمیر میں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص قادیانیوں کے حقوق کی آڑ میں ملت اسلامیہ کے حقوق غصب کرنے کی وکالت کرے گا، اسے امت کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات