وزیرداخلہ محسن نقوی کا زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

جمعرات 12 جون 2025 18:42

وزیرداخلہ محسن نقوی کا زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کی گئی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر۔ اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ 3 روز میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں و ویسٹ کو اٹھا گیا۔ ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی۔2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لیا۔ عیدالاضحی پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن پر شہریوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا اطمینان سی ڈی اے کی کارکردگی کا برملا اعتراف ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ جنہوں نے صفائی کے حوالے سے فیلڈ ٹیموں سے پورا تعاون کیا۔افسران سے لے کر ملازمین تک سب نے ایک ٹیم بن کر ڈلیور کیا۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹریشن، اسلام آباد پولیس، سیف سٹی اور ٹریفک پولیس نے شبانہ روز کام کیا، تمام محکموں نے ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا اور ادارہ جاتی تفریق سے ہٹ کر صرف عوامی خدمت کو ترجیح دی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے مؤثر مانیٹرنگ پر سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو اپنا سمجھ کر اس کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنا ہے،اسلام آباد کو ہم سب نے مل کر بین الاقوامی معیار کا شہر بنانا ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور فیلڈ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، ڈی جی سیف سٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔