Live Updates

ریلوے کی معاونت سے کوئٹہ میں عالمی معیار کا فٹ بال گرانڈ بھی تعمیر کیا جائے گا ،وفاقی وزیرریلوے

جمعرات 12 جون 2025 22:13

ریلوے کی معاونت سے کوئٹہ میں عالمی معیار کا فٹ بال گرانڈ بھی تعمیر کیا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ریلوے سروس کی بہتری، بالخصوص کوئٹہ تا کچلاک شٹل ٹرین سروس شروع کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب اسٹیشن سے کچلاک تک 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو شٹل سروس کے لیے قابل استعمال بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ریلوے حکام نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت پانچ اسٹیشنز سریاب، کوئٹہ، شیخ ماندہ، بلیلی اور کچلاک کو اپ گریڈ کیا جائے گا اس منصوبے کا تخمینہ 283 ملین روپے لگایا گیا ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ تا کچلاک شٹل ٹرین سروس کا منصوبہ نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ اس سے کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کو آرام دہ اور با سہولت سفری سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر سنجیدہ غور و فکر جاری ہے اس پر عمل درآمد سے صوبائی دارالحکومت پر بڑھتے ہوئے ٹریفک دبا میں نمایاں کمی آئے گی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ریلوے کی معاونت سے کوئٹہ میں عالمی معیار کا فٹ بال گرانڈ بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں وزیر اعلی بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں ریلویز کے دائرہ کار کو وسعت دے کر عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے انفراسٹرکچر منصوبوں کو تیزی سے عملی شکل دی جائے گی.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات