Live Updates

سیاسی جماعتوں میں کارکنان کا آنا جانا لگا رہتا ہے، مسلم لیگ (ن) چناری

ہمارے وارڈ سے ایک ساتھی ٹھیکیدار نذیر پارٹی چھوڑ گئے یہ کوئی نئی بات نہیں سیاسی کارکن مرضی سے کسی بھی سیاسی جماعت میں جا سکتے ہیں،ضلعی رہنمائوں کی گفتگو

جمعرات 12 جون 2025 22:47

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل چناری وارڈ جسکول کے رہنماؤں حسن الدین راشدی,غلام مرتضی گورسی و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وارڈ سے ایک ساتھی ٹھیکیدار نذیر پارٹی چھوڑ گئے یہ کوئی نئی بات نہیں سیاسی کارکن مرضی سے کسی بھی سیاسی جماعت میں جا سکتے ہیں سیاسی جماعتوں میں کارکنان کا آنا جانا لگا رہتا ہے باقی ہمیں اپنی قیادت سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق احمد خان اور مرکزی ممبر مجلس عاملہ مرزا آصف علی مغل پر مکمل اعتماد ہے انھوں نے اس سے قبل کیے گئے جملہ وعدے پورے کیے ہیں جہاں تک ٹھیکیدار نذیر کی بات ہے تو ان کے ساتھ قیادت اس لیے نہیں چل سکی،ان کا عوام کے ساتھ رویہ کسی صورت اچھا نہیں تھا عوام کو تنگ کرنا گالم گلوچ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے عوام اور پارٹی کارکنان کی شکایات کی بدولت قیادت نے ان کو رویہ تبدیل کرنے کا کہا لیکن وہ اس پر عمل کرنے سے باز نہ آئے اور پھر خود ہی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے،اس کے علاوہ بعض سیاسی مسافر جنھوں نے مسلم لیگ میں آکر سیاسی پناہ لی،آج وہ اپنے آپ کو بڑا لیڈر سمجھنے لگے ہیں ان کو پتہ ہونا چاہیے کے حقیقی کارکنان سینئر سیاسی قیادت پر کسی قسم کی ہرزا سرائی برداشت نہیں کرتے ہیں اس سلسلہ میں راجہ عظیم زاہد جو صرف سینئر قیادت کی اعلی سیاسی حکمت عملی سے ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے،اب وہ کس طرح سینئر قیادت پر تنقید کررہے ہیں کارکنان ان سے ترقیاتی فنڈ کی تقسیم پر حساب مانگنے کے حقدار ہیں انھوں نے کارکنان کی مشاورت کے بغیر اپنی مرضی سے کیسے فنڈ اپنی برادری میں تقسیم کیے، ان کو وہ بات یاد رکھنی چاہئے جب وہ نواز شریف کی سزا پر مٹھائیاں تقسم کر رہے تھے باقی بہت جلد وارڈ جسکول اور یونین کونسل بھر میں مرزا آصف علی مغل کی قیادت میں ایک بڑا شمولتی پروگرام اور جوابی وار کریں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

۔۔۔۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات