Live Updates

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی زیر صدارت مالی سال 2024-25 کی کارکردگی اور بجٹ ٹارگٹس بارے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 12 جون 2025 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی زیر صدارت مالی سال 2024-25 کی کارکردگی اور بجٹ ٹارگٹس بارے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عطاء اللہ ،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار ، ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم ، ڈائریکٹر اربن پلاننگ عنائز حرہ،ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد حذیفہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن غلام فرید بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ لیاس گل سمیت دیگر آفیسران شریک تھے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کو مالی سال 24-2025 کی آمدن اور اخراجات بارے رپورٹ پیش کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ٹائون پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ کو ٹارگٹ پورا کرنےکے لیے ہدایات کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجود وسائل میں رہتے ہوئے آمدن میں اضافہ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر سٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ ایم ڈی اے کے ڈیفالٹر کرایہ داروں کو نوٹسز جاری کر کے ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی اے کی کالونیوں میں موجود سکول، ہسپتال اور دیگر فلاحی مقاصد کے لئے رکھے گئے پلاٹوں کو فروخت کرنے کے لئے اشتہارات شائع کرائے جائیں ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ہدایت کی کہ 26-2025 کے بجٹ کی تیاری میں غیر ضروری اخراجات کو کم کر کے مکمل اور جامع بجٹ تیار کیا جائے،تمام پینڈنگ کیسز کو موجودہ مالی سال 30 جون تک نمٹایا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :