/سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے حالیہ پروموشن بورڈ میں ترقی سے محروم رہ جانے والے انسپکٹرز کی ملاقات

جمعرات 12 جون 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ترقی سے محروم رہ جانے والے انسپکٹرز نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری بھی موقع پر موجود تھے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع، یونٹس اور ونگز میں خدمات انجام دینے والے 12 انسپکٹرز نے ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ پروموشن بورڈ اجلاس میں ترقی سے محروم رہ جانے والے افسران نے اپنی گزارشات پیش کیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں میرٹ، سنیارٹی اور شفافیت کی بنیاد پر پروموشنز کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ افسران کی پروموشن میں شفاف کیریئر، مکمل ریکارڈ، فیلڈ تجربہ اور انٹیلی جنس رپورٹس کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ مختلف وجوہات کی بنا پر پروموشن سے محروم رہ جانے والے افسران کے کیسز آئندہ بورڈز میں زیر غور لائے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ مختلف عہدوں پر ترقی کے امیدوار اپنی اے سی آرز، دیگر ریکارڈ مکمل رکھیں اور دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :