Live Updates

s ایئر انڈیا طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

/طیارے کے اڑان کے کچھ ہی سیکنڈ بعد محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ گڑبڑ ہے، اس لیے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا دی،شہری

جمعرات 12 جون 2025 20:25

۵ احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) احمد آباد میں گرکر تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کا ایک مسافر معزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے، مسافر نے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والا مسافر پرواز کے 30 سیکنڈ بعد گرکر تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

(جاری ہے)

زندہ بچ جانے والا مسافر رمیش وشواش، بھارتی نژادطانوی ہے، جس کا کہنا ہے کہ کہ طیارے کے اڑان کے کچھ ہی سیکنڈ بعد محسوس ہوا کہ طیارے میں کچھ گڑبڑ ہے، اس لیے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگا دی، مسافر کی سیٹ 11 اے تھی۔مسافر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس طیارے میں اس کا بھائی بھی سفر کررہا تھا،میں نیچے لاشوں پر گرا، دیکھا کہ چاروں طرف لاشیں تھیں، اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات