Live Updates

ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے گفتگو

پیر 16 جون 2025 22:55

ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں،پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت اور معصوم لوگوں کی شہادتوں پر پوری قوم کی طرف سے ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کو دہرایا۔ وزیر اعظم نے خطے کے حالیہ منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات