خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس

جمعرات 12 جون 2025 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے سجاداللہ کی زیرصدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان،اراکین صوبائی اسمبلی عبدالغنی ،محمد اعظم خان، محمد یامین خان، عبدالمنیم، ارباب محمد عثمان ،زاہد اللہ خان، طارق اعوان اورسیکٹری ایکسائز خالد الیاس نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ریونیو صلاح الدین نے ایکسائز محکمے کے کردار، ایکٹس، رولز اور ٹیکسیشن کے حوالے سے بریفنگ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ان کی منتقلی سے حاصل ہونے والی آمدن۔قوانین میں ضروری ترامیم،گاڑیوں کے ریکارڈ میں شفافیت،صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اقدامات و آگاہی مہم اور دیگر امور سے متعلق تفصیلات پیش کیں ۔

(جاری ہے)

وزیر ایکسائز خلیق الرحمان نے کہا کہ گاڑیوں کو پکڑنا اور ضبط کرنا گو کہ ایکسائز محکمے کا کام ہے تاہم ان گاڑیوں کو ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے سپرد کیا جاتا ہے۔

ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عماددین نے کہا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی فیلڈ میں کام کرنے والا عملہ عوام کی خدمت میں کوشاں ہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے محکمہ ایکسائز کے افسران اور عملہ کے لئے شہدا پیکج کی بھی حمایت کی