محرم کے لئے فول پروف سیکوریٹی انتظامات مکمل سڑکوں کی استر کاری، سیوریج پانی سمیت ہر مسئلہ حل کیا جائے گا ،کمشنر کراچی سید حسن نقوی

جمعرات 12 جون 2025 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محرم کے سلسلے میں ایک اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس میں فول پروف سیکوریٹی سڑکوں کی استر کاری، سیور یج پانی سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسکاٹ آڈیٹوریم میں کیا اجلاس میں کر اچی کے تمام ڈی آ ئی جیز پولیس ،میٹرو پولیٹن کمشنر،تمام ڈپٹی کمشنر ،کے ای،کے ڈبلیو ایس سی، بلدیاتی اداروں کے افسران ،ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی کے علاوہ علمائے کرام ، سماجی و سیاسی رہنما اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے اس موقع پر علمائے کرام اور مختلف تنظیموں کے رہنماں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر کر اچی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس بر وقت بلایا گیا جس سے مسائل حل ہونے میں آسانی ہوگی اس موقع پر سڑکوں کی استر کاری، پانی سیوریج ۔

(جاری ہے)

بجلی کے مسائل کی طرف خصوصی تو جہ دلائی گئی DIGP ساوتھ اسد رضا ،DIGP ایسٹ عثمان غنی صدیقی نے اجلاس کو سیکوریٹی کے متعلق بتایا کہ ہر قسم کی سیکوریٹی کے لئے۔ خصوصی انتظامات کے گئے جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک سید پیرمحمد شاہ نے ٹریفک کے انتظامات سے آگاہی دی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ یکم محرم سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلئیے جائیں انھوں نے نشتر پارک سمیت تمام علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سڑکوں کی استر کاری سیوریج لائینوں کی مرمت کے لئے خصوصی ہدایت دی سید حسن نقوی نے محکمہ پولیس، رینجرز ، کے ڈبلیو ایس سی ، کے ایم سی اور تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس ماہ میں بھر پور انداز میں اپنی خدمات انجام دیں انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ جس طرح عیدالاضحی میں آپ نے بے مثال خدمات انجام دیں اسی طرح اس ماہ میں عوام کے مسائل حل کریں انہوں نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کو ہدایت کی وہ اپنی قوت سے زیادہ اس ماہ میں کام انجام دیں انہوں کے الیکڑک کو ہدایت کی وہ پوری کوشش کریں کہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو اجلاس میں کراچی کے دونوں ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹرز اور دیگر افسران موجود تھے۔