Live Updates

ٌٹیکس کے حصول میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بینک مینیجرز و عملے کیخلاف ایکشن لیاجائے ، محمد آصف

جمعرات 12 جون 2025 21:55

Fکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( PCCI ) بلوچستان کے پیٹرن انچیف، ایگزیکٹو ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( FPCCI ) , چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد آصف خان نے کہا ہے کہ ٹیکس کے حصول میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بینک مینیجرز و عملے کیخلاف ایکشن لیاجائے محدور وسائل میں ایف بی آر بلوچستان ریجنل افس کی کارکردگی قابل تحسین ہے بینک عملہ چند ہزار کی خاطر تاجر کمیونٹی کو ٹیکس کے متعلق گمراہ و مس لیڈ کرتے ہیں بینک منیجرز و عملہ بینک اکاونٹ کی خاطر کلائینٹ کو ٹیکس چوری کے راستے پر مائل کرتی ھے ٹیکس کے وصولی کو بہتر بنانے اور کاروباری طبقے کے اعتماد میں اضافے کے لئے ایسے تمام عناصر جو ٹیکس کے حصول میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں انکے خلاف ترجیح بنیادوں پر کاروائی ہونی چاہئے ھے یہ بات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی کہ اس وقت ملک تاریخ کے بدترین معاشی دور سے گزر رہا ھے دنیا میں جس ملک کی معیشت بہتر ھے وہی ممالک دنیا پر راج اور کامیابی کی راہ پر گامزن ھے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ھے کہ ہم سب ریاست ، حکومت ، تاجر برادری، ٹیکس سے متعلق اداروں نے مل کر ملکی معیشت و ریونیو میں اضافے کے لئے کام کرکے ملک کو اس معاشی مشکل سے نکال کر کامیابی کی راہ پر گامزن کرنا ھے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مرکزی دفاتر کیساتھ ساتھ ایف بی آر بلوچستان کی کارکردگی بھی قابل تحسین ھے لیکن اسکے برعکس ٹیکس کے حصول میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بینک مینیجرز و عملے کیخلاف ایکشن لیاجائے چند ہزار کیخاطر عوام کو ٹیکس کے متعلق گمراہ و مس لیڈ کیا جاتا ھے بینک میینجرز و عملہ بینک اکاونٹ کی خاطر کلائینٹ کو ٹیکس چوری کے راستے پر مائل کرتی ھے ایسے تمام عناصر جو رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں انکے خلاف ترجیح بنیادوں پر کاروائی ہونی چاہئے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات