Live Updates

ژ* سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کی ملاقات

,بار کونسل کے آئندہ انتخابات، اہلیت (ایلیجبیلٹی) کے معیار، اور بار کونسل انتخابات کی اصلاحات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو

جمعرات 12 جون 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین طاہر نصراللہ وڑائچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بار کونسل کے آئندہ انتخابات، اہلیت (ایلیجبیلٹی) کے معیار، اور بار کونسل انتخابات کی اصلاحات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر قانون نے اس بات پر زور دیا کہ بار کونسل کے انتخابات مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے اور اہلیت کے معیار کے حوالے سے جو اتفاق رائے قائم ہے، اسے برقرار رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیشہ ور (پروفیشنل) وکلائ کی حوصلہ افزائی اور غیر پیشہ ور (نان پروفیشنل) وکلائ کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے بار کونسل کی دی گئی تجاویز کو بل کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیر قانون نے وائس چیئرمین کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں اپنی تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی قانونی تعلیم کے فروغ اور بار کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ ان ایڈ جاری کی گئی ۔ وزیر قانون نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت پر عزم ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات