پی ٹی آئی رہنماوں ضمیر چھیڈو اور سعید احمد کی عبوری ضمانتیں کنفرم

جمعہ 13 جون 2025 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے5اکتوبر کو لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج اور پولیس پر پتھراو کے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماوں ضمیر احمد چھیڈو اور سعید احمد کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں رہنماوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جمعہ کو سماعت کی۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر دونوں رہنما عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔