ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں خواجہ سرا کو قتل کرنےے والا ملزم گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 12:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے شادی کی تقریب میں خواجہ سرا کو گولیاں مار کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ملزم توقیر احمد ولد نزیر سکنہ جھنگی نے گزشتہ شب ناڑی روڈ پر شادی کی تقریب میں بھیرہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا زیبی اور اس کی ساتھی لاہور کی رہائشی بینش پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواجہ سرا زیبی موقع پر جاں بحق جبکہ بینش شدید زخمی ہو گئی۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میرپور پولیس کو ملزم کی فوری گرفتار کے احکامات جاری کئے، جس پر مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر احمد کو گرفتار کر کے زخمی بینش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور خواجہ سرا آپس میں دوست تھے۔