Live Updates

امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

امریکا کے تعاون اور منظوری کے بغیر اسرائیلی جارحانہ حملے ممکن نہیں تھے، ترجمان

جمعہ 13 جون 2025 14:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کو جواب دینا ایران کا حق ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ عالمی سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کرتا ہے، امریکا کے تعاون اور منظوری کے بغیر اسرائیلی جارحانہ حملے ممکن نہیں تھے، امریکی حکومت کو بھی اسرائیلی حملوں اور اس کے نتائج کا ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔ایران کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات