اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، محمد حنیف عباسی

جمعہ 13 جون 2025 16:57

اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، محمد حنیف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے آرمی چیف محمد باقری کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل حسین سلامی، کمانڈر انچیف آئی آر جی سی کی شہادت قابلِ مذمت ہے، اسرائیلی حملے میں ایرانی سائنسدان ڈاکٹر تہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی بھی شہید ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ وفاقی وزیر نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ بھی کیا۔