پیسکو نے ضروری اور ناگزیر مرمت کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 13 جون 2025 17:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ضروری اور ناگزیر مرمت کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہی باغ گرڈ سٹیشن پشاورسے بجلی کی فراہمی16اور19 جون صبح 6 بجے سے دوپہر12 بجے تک بند رہے گی ،جس کی وجہ سے شاہ گئی ، کے ایس ایم، انڈسٹریل ناگمان، نادرن بائی پاس، بخشو پل، نثار، گڑھی حمزہ، اولڈ ناگمان، شاہ عالم، لطیف آباد، دلہ ذاک، سربلند پورہ، ثمرباغ ، نیو تخت آباد،نیو ناگمان اورخزانہ فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

نوشہرہ سٹی کنداروگرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16 اور18 جون صبح 6 بجےسےدوپہر 12 بجے تک بند رہے گی ،جس کی وجہ سے کمپنی باغ اورنیو کمپنی باغ فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

سوات ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی 16ور19 جون صبح 7بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی ،جس کی وجہ سے مٹہ ، خوازہ خیلہ ، شانگلہ ، مدین، درال، کھوار پاورہائوس گرڈ سے منسلکہ فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔

مینگورہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی16 اور18 جون صبح6 بجے سے صبح11 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے مالم جبہ، ایکسپریس سید و شریف، بنڈائی ، مینگورہ 1، 2،3،4، کبل ، سیدو شریف، بری کوٹ2 ، گلکدرہ، مرغزار، سنیئڑ ہسپتال، کبل 3، گوگدرہ، تخت آباد، قمبر، سنگر، ایم ای ایس، حاجی بابا، سیدو بابا، شادارہ، اجرنگ، دریال فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔بشام گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی16اور18 جون صبح6 بجے سے صبح11 بجے تک بند رہے گی ،جس کی وجہ سے پٹن، تھاکوٹ، مائرہ، بشام 3فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :