Live Updates

حکومت بلوچستان کا پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ

یہ منصوبہ عوامی سہولت، سستی ٹرانسپورٹ اور جدید سفری نظام کے خواب کی تعبیر ہے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی

جمعہ 13 جون 2025 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)حکومت بلوچستان کا پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ‘ پیپلز ٹرین سریاب اور کچلاک کے درمیان چلے گی۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز کے پانچ پرانے اسٹیشن اپ گریڈ، دو نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، پاکستان ریلویز کا ٹریک اپ گریڈ کر کے ٹرین کی رفتار بڑھائی جائے گی، پاکستان ریلویز اور محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان منصوبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی نے کہا کہ پیپلز ٹرین سروس سے کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کو آرام دہ و معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی، یہ منصوبہ عوامی سہولت، سستی ٹرانسپورٹ اور جدید سفری نظام کے خواب کی تعبیر ہے، کوئٹہ کے شہریوں کو روزانہ کی آمد و رفت میں آسانی اور وقت کی بچت حاصل ہوگی، ریلوے اسٹیشنز کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے شہریوں کے لیے محفوظ اور باوقار ماحول یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں عوام دوست اور دیرپا منصوبے لارہی ہے، پیپلز ٹرین سروس ترقی کی جانب پہلا قدم ہے، جلد مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات