Live Updates

سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں12 اورپنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان

جمعہ 13 جون 2025 20:55

سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں12 اورپنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتمادکااظہار کیا، بجٹ کا حجم 34کھرب51ارب روپے رکھاگیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ گریڈ16تک تنخواہوں میں 12فیصد اضافہ ہوگا، گریڈ17سے 22تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ ہوگا، گریڈ17سے 22کے ملازمین کو 10فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ پنشن میں 8فیصد اضافہ کیا جائے گا، معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاو نس بڑھایا گیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :