
تین کروڑ سے زائد آبادی کے شہر کو مسائلستان بنا دیا،بلال سلیم قادری
حکومت جس دن پانی کی فروخت پر پابندی لگائے گی ہر شہری کے گھر پانی آئے گا، جنرل سیکریٹری پاکستان سنی تحریک
جمعہ 13 جون 2025 20:15
(جاری ہے)
سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے۔
ترقیاتی منصوبے تو شروع ہوتے ہیں مگر مکمل ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے۔کراچی سے وصول کیے جانے والے ٹیکس سے ملک کے 75 فیصد اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔پانی، بجلی، گیس جیسی بنیادی سہولیات کا ہمیشہ سے فقدان ہے۔سیوریج کے نظام کی یہ حالت ہے کہ سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہیں مگر متعلقہ محکمہ نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھی ہوئی ہیں۔پینے کے پانی کا انتظام کا یہ حال ہے کہ جگہ جگہ سے لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔لاکھوں گیلن پانی روزانہ ضائع ہوتا ہے مگر غریب تک وہ پانی نہیں پہنچ پاتا۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ پانی انسانی زندگی کے لیے بنیادی عنصرکا درجہ رکھتا ہے۔ ویسے تو اس شہرکو شروع سے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے۔جس دن حکومت نے پانی کی فروخت پر پابندی لگا دی شہر میں رہنے والے ہر شخص کے گھر تک پانی پہنچ جائے گا۔ملک میں غریب ہونا جرم ہے۔غریب کی کہیں بھی کوئی سنوائی نہیں ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش بھی اہم مسئلے ہیں۔ شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم رہتے ہیں اور طویل لوڈ شیڈنگ سے بہت لوگ پریشان ہیں مگر بجلی کے ریٹ بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔موجودہ حکمرانوں کو چاہیے کہ ٹیکس بناتے وقت عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھیں۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.