Live Updates

کے ایم سی و ٹی ایم سیز ملازمین کی بنیادی زمہ داری نہ ہونے کے باوجود عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے امور انجام دینے پر ملازمین سے اظہار تشکر

صفائی ستھرائی کے امور واپس بلدیاتی اداروں کے سپرد سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے آدھے بجٹ کے ہمراہ کیے جائیں، سید ذوالفقار شاہ

جمعہ 13 جون 2025 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ جنرل سیکریٹری گل اسلام رہنماؤں جاوید بلوچ،الیاس سندھو،ملک اعجاز، الیاس مٹو، امجد غوری،راجہ عاصم شہزاد،ریحان قاضی،عباس احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے عیدالاضحی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے ٹی ایم سیز کے 7 ہزارسے زائد سینی ٹیشن اسٹاف نے اپنے فرائض نہ ہونے کے باوجود آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے امور بہترین طریقے سے انجام دینے پر کے ایم سی وٹی ایم سیز خصوصا صدر،لیاری،چنیسر،گلشن اقبال،صفوراں ٹاونز کے وہ ملازمین جنہیں گزشتہ برس 8سال خدمات انجام دینے کے بعد واپس ان ٹاونز میں بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن ان تجربے کار ملازمین نے ہی آخر صفائی ستھرائی کی صورتحال کو کنٹرول کیا اور شہر کو صاف ستھرا رکھا۔یہ ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ سے سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے صفائی ستھرائی کا نظام دوبارہ ٹی ایم سیز کے حوالے سولڈ ویسٹ سے آدھے بجٹ پر کیا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات