Live Updates

زونگ فور جی اور ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس کے مابین بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے شراکت داری

جمعہ 13 جون 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) زونگ فور جی نےوی ون ایسوسی ایٹس کے تعاون سے ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس میں ملک کا پہلااور مکمل طور پر مربوط بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ پاکستان میں اربن ڈویلپمنٹ کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق زونگ فور جی کے ہیڈ آف بزنس سلوشنز فاروق رضا خان نے معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسس مال اینڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ ہماری یہ شراکت زونگ فور جی کی جدت اور ڈیجیٹل مہارت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ زونگ فور جی نے ہمیشہ انٹرپرائز کنیکٹیویٹی میں قیادت کی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ہم اس پیمانے پر ایک متحدہ بلڈنگ مینجمنٹ سلوشن متعارف کروا رہے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات