Live Updates

سعودی ولی عہد اور صدر ٹرمپ کا رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو

ہفتہ 14 جون 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) سعودی عرب کےولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں کمی، تمام تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔ انہوں نے مشرق وسطی میں سلامتی، امن اور استحکام کے حصول کےلیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات