Live Updates

ایران خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے ، فرانسیسی صدر

تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے نازک موڑ کے قریب تر ہے،گفتگو

ہفتہ 14 جون 2025 13:42

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کا ذمہ دار ایران ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ اس نے خطے کو ایک ناجائز جوہری پروگرام کے ذریعے خطرے میں ڈال دیا تاہم انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حملوں پر برداشت کا مظاہرہ کرے۔

میکروں نے کہا کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے نازک موڑ کے قریب تر ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے ایران واضح طور پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم ایران جوہری ہتھیار بنانے سے انکار کرتا ہے۔ البتہ اپنے جوہری حق سے محروم نہ ہونے کا اعلان بھی کرتا ہے۔ اس لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا امریکہ اور ایران کے درمیان دو ماہ سے جاری جوہری مذاکرات مشکل صورت حال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ موجودہ حالات ایک بے قابو قسم کی کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔ اس کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی ہوں گے۔میکروں نے یہ بھی کہا اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو فرانس اسرائیل کے دفاع کے لیے اسرائیل کے ساتھ موجود ہوگا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات