Live Updates

کشیدہ حالات ،گورنر سردار سلیم حیدر کاایران ، عراق کا دورہ منسوخ

ہفتہ 14 جون 2025 13:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا دورہ ایران اور عراق منسوخ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی 5 چھٹیاں بھی منظور کر لی تھیں تاہم اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے باعث گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ۔گورنر پنجاب نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زیارتوں کے لئے ایران اور عراق کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات