ہڈیارہ فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل کر دیا تھا،چار افراد زخمی بھی ہوئے

ہفتہ 14 جون 2025 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ہڈیارہ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی بڑی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشری نثار کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ بشری نثار کے مطابق ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل جبکہ شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور ان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔