دستکاری سکولوں کی بندش کے خلاف پریس کلب مانسہرہ کے باہر خواتین اساتذہ کا احتجاج

دستکاری سکول بندش نامنظور،وزیر اعلی اور سپیکر کے پی اسمبلی سے فیصلہ واپس کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 14 جون 2025 13:53

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)صوبائی حکومت کی طرف سے دستکاری سکولوں کی بندش کے خلاف پریس کلب مانسہرہ کے باہر خواتین اساتذہ کا احتجاج، دستکاری سکول بندش نامنظور،وزیر اعلی اور سپیکر کے پی اسمبلی سے فیصلہ واپس کرنے کا مطالبہ-گزشتہ روز مانسہرہ پریس کلب کے سامنے دستکاری سکولز اساتذہ آمنہ رف، ثمینہ بخاری، شگفتہ بی بی، فائزہ و دیگر دستکاری سنٹرز اساتذہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ دستکاری سکولوں کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں.

کئی سالوں سے نوکری کر رہے ہیں. اچانک دستکاری سکولوں کی بندش کے نوٹیفکیشن ہمارا معاشی قتل ہی. دستکاری سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے اور دستکاری سکولوں کو بحال کیا جائی. انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل ترین مہنگائی کے دور میں دستکاری سکولوں کی بندش سے غریب، نادار اور مستحق خواتین کا مستقبل تباہ ہوگا. اور فاقوں پر مجبور ہونگے انصاف کی حکومت اب بے انصافی پر اتر آئی ہی.

وزیر اعلی اور سپیکر صوبائی اسمبلی کے پی از خود نوٹس لیکر دستکاری سکولوں کی بندش کے نوٹیفیکشن کو واپس لیکر محکمہ بلدیات کو سکولوں کو بحال کرنے کا سلسلہ جاری رکنھے کی ہدایت جاری کری. اگر ایسا نہ کیا گیا تو خواتین اساتذہ مجبور ہو کر شدید احتجاج کرنے اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گی. اور مظلوموں کی بدعاووں سے بچیں �

(جاری ہے)