Live Updates

اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے‘ پاکستان

اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں‘عاصم افتخار کا خطاب

ہفتہ 14 جون 2025 14:28

اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، ایران کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے‘ پاکستان
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل جارحیت ناقابل قبول ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔

(جاری ہے)

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل نے امن مذاکرات کے درمیان ایران پر حملہ کیا،عالمی برادری کواسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات