Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف کی باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید مذمت

کسی بھی قسم کے جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا،واقعے کی فوری تحقیقات ،حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت

ہفتہ 14 جون 2025 16:32

وزیراعظم شہباز شریف کی باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی اور معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے حملے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات