سرگودھا ریجن کے 2 بہن بھائی اور ایک بچی دریائے سندھ میں ڈوب گئے

ہفتہ 14 جون 2025 16:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سرگودھا ریجن کے 2 بہن بھائی اور ایک بچی دریائے سندھ میں ڈوب گئے جن میں ایک بچے کی نعش کو نکال کر دو کی تلاش کے لئے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ عیسی خیل جلال پور کے علاقہ میں پشتون فیملی کے دو بچے بہن بھائی دریائے سندھ میں ڈوب گئے جن میں 10سالہ بچے کی نعش کو نکال کر 13 سالہ بچی کی تلاش جاری ہے جبکہ کمرمشانی کے جلالپور میں ایک بچی دریا میں ڈوب گئی جس کی تلاش کے لئے رات سے ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :