Live Updates

عمرایوب 24 اور26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئے

ہفتہ 14 جون 2025 17:42

عمرایوب 24 اور26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے وکیل آمنہ علی نے تفتیشی افسران کو بیان جمع کروادیے۔ عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری بیان تفتیشی افسر کو جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں، پٴْرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، میرے خلاف 90 سے زائد بیبنیاد مقدمات درج کیے گئے، تمام مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات