اسلام آباد ٹینٹ پیگنگ کے مقابلے وفاقی دارالحکومت میں جاری

افواج پاکستان کوخراج تحسین، فضا پاکستانی جھنڈوں سے لہراتی رہی، ذیشان نقوی

ہفتہ 14 جون 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)13ویں اسلام آباد ٹینٹ پیگنگ کے مقابلے وفاقی دارالحکومت میں جاری ہیں جس میں ملک بھر سے آٹھ سو گھڑ سوار مدمقابل ہیں۔ ایونٹ کے چیف آرگنائزر و سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی کے مطابق تین روزہ میگا ایونٹ میں ملک بھر سے آے گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایف نائن پارک اسلام آباد میں جاری مقابلوں میں شرکا نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ فضا بھی پاکستانی جھنڈوں سے لہراتی رہی۔ گھڑ سواروں نے افواج پاکستان کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی پرچم تھامے مارچ پاسٹ بھی کیا، اتنی بڑی تعداد میں شرکا کی شرکت افواج پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے۔