Live Updates

اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار اسرائیل اور امریکہ ہیں، سعد رفیق

اسرائیل نے ایٹمی پھیلا کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے، سابق وفاقی وزیر

ہفتہ 14 جون 2025 21:53

اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار اسرائیل اور امریکہ ہیں، سعد رفیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میںسعد رفیق نے ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلا کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے۔

(جاری ہے)

اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کیلئے ان پر جنگیں مسلط کرنے والا امریکا اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے، یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات