وزیراعلیٰ کا خواتین کی مالی خودمختاری کا ڈیجیٹل وژن۔۔۔ہر بیٹی کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کی طاقت

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ویمن ایمپاورمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے اختراعی و انقلابی پروگرام کے شاندار نتائج پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے‘مریم نواز

ہفتہ 14 جون 2025 22:42

وزیراعلیٰ کا خواتین کی مالی خودمختاری کا ڈیجیٹل وژن۔۔۔ہر بیٹی کے ہاتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کی مالی خودمختاری کاڈیجیٹل وژن دیاہے،مریم نوازشریف کی قیادت میں ہر بیٹی کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کی طاقت ہوگی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ویمن ایمپاورمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے اختراعی وانقلابی پروگرام کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں،پنجاب کے ہر ضلع میں صنعت زارپلیٹ فارم ماڈرن سکلزٹریننگ سینٹرزکامربوط ڈیجیٹل اشتراک ہے۔

’’SheWins‘‘پروگرام کے تحت خواتین کیلئے ای-کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کریئیشن اوردیگر ٹریننگ جاری ہے۔پنجاب بھر میں خواتین کی ’’SheWins‘‘پروگرام میں بھر پور دلچسپی،ذاتی آمدن سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

صنعت زار پلیٹ فارم کے ذریعے ہر ضلع میں ہنرمندخواتین کیلئے بھر پور مواقع،مارکیٹ تک رسائی بھی ممکن ہوئی ہے اور اسی طرح پنجاب بھر میں ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرزپریونیورسٹی طالبات کو ٹریننگ،قانونی رہنمائی اور لیڈرشپ کے مواقع میسرہوں گے۔

ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز پنجاب کے ہر کیمپس میں محفوظ ماحول میں خواتین کی ٹریننگ،خود مختاری اورخود اعتمادی میں اضافے کا سبب ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کی بیٹیوں کوجینے، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے،پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔ٹیکنالوجی خواتین کومالی طور پر خود مختار بنانے کے لیے PITB کا کردار قابلِ ستائش ہے۔