5ہزار سے زائد مجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی‘ ڈی آئی جی آپریشنز

ہفتہ 14 جون 2025 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ 5ہزارسیزائدمجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ محرم الحرام کی آمدکے حوالے سے مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کیلئے لاہورپولیس نے کوآرڈی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا۔ ٹربل پوائنٹس ،سنیپ چیکنگ اور دیگر انتظامات کا آغاز ہو گیا۔

سابقہ ادوار میں بننے والے مسائل اورانکے حل کے لئے میٹنگز کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔ جلوس و مجالس منتظمین و لائسنس داران کی ڈی آئی جی آپریشنز سے پولیس لائنز میں مشاورتی ملاقات ہوئی۔ جس میں منتظمین و لائسنس ہولڈرز کو جلوسوں کے روٹس سے متعلق سکیورٹی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے منتظمین و لائسنس ہولڈرز کی تجاویز سکیورٹی پلان میں شامل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جلوس و مجالس کی بروقت، محفوظ تکمیل یقینی بنایا جائے گا، جلوس و مجالس منتظمین و لائسنس داران ہمیشہ کی طرح بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوسوں و مجالس کے اجازت نامے کی شرائط پر عمل ہر صورت لازم ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ منتظمین مجالس و جلوس اوقات کار کی مکمل پابندی کریں، مقررہ وقت سے تجاوز کی کسی صورت اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار سے زائد مجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، محرم الحرام میں دیگرمذہبی وفقہی تقریبات کوبھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ جلوس و مجالس منتظمین، لائسنس ہولڈرز نے ڈی آئی جی آپریشنز کے اقدامات کو سراہا، منتظمین نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :