Live Updates

آئندہ دو سے تین روز میں بلوچستان کے نئے مالی سال کے بجٹ کی حتمی شکل دی جائے گی، ترجمان بلوچستان حکومت

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاہے کہ بلوچستان کا نئے مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا، آئندہ دو سے تین روز میں بلوچستان کے نئے مالی سال کے بجٹ کی حتمی شکل دی جائے گی، صوبے کے مالی سال 2024-25کی پی ایس ڈی پی کا 90 فیصد خرچ کیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرعلی سرفرازبگٹی نے ا ٓئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کیساتھ ساتھ اپوزیشن سے بھی مشاورت کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اتنی آئیڈیل نہیں جتنی ہونی چاہیے تھی،بے امنی اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کوتاہیوں کو دور کیاجائے گا، ان کا کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مالی سال 2024-25کی پی ایس ڈی پی کا نوے فیصد خرچ کرنا ایک تاریخی کام ہے جو گزشتہ تین سالوں کے دوران نہیں ہوا ہے، صوبے میں ہرشعبہ کوبرابری کی بنیادپرترجیح دی گئی ہے،باقی بجٹ بھی خرچ کرلیا جائیگا ترجان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس منصوبہ ایک خوش آئند عمل ہے، ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گاان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی ایک فورم ہے انکی نشاندہی پرقانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے اور ہوگی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات