ننکانہ صاحب،موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، 3افراد جاں بحق

ہفتہ 14 جون 2025 21:25

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)فیصل آباد مین جی ٹی روڈ تحصیل ہسپتال شاہکوٹ کے نزدیک تیز رفتار موٹرسائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122عملہ نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیز ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیں۔ریسکیو عملہ کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ محمد وسیم، 19 سالہ نامعلوم اور 20 سالہ نامعلوم نوجوان ہیں۔