Live Updates

۹جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا وہ ہمیں لیکچر مت دی:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا حسن مرتضی کے بیان پر ردعمل

/یہ لوگ پرائیویٹ محفلوں میں تسلیم کرتے ہیں مریم نواز کی کارکردگی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہی: عظمیٰ بخاری ھ*پنجاب کا بجٹ ابھی پیش ہی نہیں ہوا، یہ لوگ پہلے ہی اسے مسترد کر رہے ہیں: عظمٰی بخاری

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ''جو شخص اپنی نشست تک نہیں جیت سکا، وہ ہمیں لیکچر نہ دی''۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حسن مرتضیٰ جیسے لوگ بند کمروں کی محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی ہی وہ اصل وجہ ہے جس نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ''مریم نواز نہ صرف ڈیلیور کر رہی ہیں بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف دے رہی ہیں۔ وہ پچھلے 16 ماہ سے لوگوں کو صرف خواب نہیں دکھا رہیں بلکہ خواب پورے کر رہی ہیں۔''عظمیٰ بخاری نے یاد دلایا کہ حسن مرتضیٰ حال ہی میں سمبڑیال کے دورے پر گئے تھے، جہاں انہوں نے گلی گلی جا کر مریم نواز حکومت کے مثبت نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ''آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش ہی نہیں ہوا اور آپ پہلے ہی اسے مسترد کر رہے ہیں۔

''وزیر اطلاعات نے کہا کہ ''اگر کسی حکومت کے پاس کچھ دکھانے اور بتانے کو ہو تو سال، ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے۔ لیکن اگر کچھ نہ ہو تو 16 سال بھی ناکافی ثابت ہوتے ہیں۔''عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنی سیاسی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنیکے بجائے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالنی چاہیے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات