انگلینڈ، بھارت ٹیسٹ سیریز‘ اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

ٹرافی کی گرینڈ لانچنگ 14 جون کو ہونا تھی، جو طیارہ حادثے کے باعث ملتوی کردی گئی

اتوار 15 جون 2025 11:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ٹرافی کی گرینڈ لانچنگ 14 جون کو ہونا تھی، جو طیارہ حادثے کے باعث ملتوی کردی گئی۔ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے بورڈز نے باہمی مشاورت سے تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹرافی کو نام دینے کی لانچنگ تقریب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سائیڈ لائن پر 14 جون کو رکھی گئی تھی۔کرکٹ ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کو جیمز اینڈرسن اور سچن ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ٹرافی کا نام دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز رواں ماہ شروع ہونا ہے۔