Live Updates

اسرائیل کا یمن میں حوثی رہنماوں پر بھی حملہ

تازہ اسرائیلی حملوں میں حوثی ملٹری چیف محمد الغماری کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی میڈیا

اتوار 15 جون 2025 11:45

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)اسرائیل نے ایران کے ساتھ یمن میں بھی حملے شروع کردیے ہیں، اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن میں حوثی رہنماوں پر بھی حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں حوثی ملٹری چیف محمد الغماری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق حملے سے متعلق اب تک کوئی سرکاری اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات