Live Updates

ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں، ٹرمپ

ہم پر حملہ ہوا تو مریکی فوج ایسا جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا،بیان

اتوار 15 جون 2025 14:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل میں آسانی سے ڈیل کرا سکتے ہیں، تنازع ختم کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے ایران پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایران پر حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پر ایران کی طرف سے کوئی بھی حملہ ہوا تو امریکی فوج پوری طاقت سے جواب دے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج ایسا جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات