ہربنس پورہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

اتوار 15 جون 2025 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ہربنس پورہ کے علاقہ قلندرپورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شایان سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔