Live Updates

پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

بھارتی فورسزنے ضلع کے علاقے گگریاں-سوجیاں میں آپریشن شروع کیا

اتوار 15 جون 2025 14:55

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزنے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کردی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ضلع کے علاقے گگریاں-سوجیاں میں آپریشن شروع کیا۔فوجیوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی۔

(جاری ہے)

وہ لوگوں کے موبائل فون چیک کرتے ہیں اور اگر آزاد کشمیر یا پاکستان میں کسی رشتہ دار کی طرف سے کوئی کال یا پیغام موصول ہوا ہے، تو اس شخص کو بغیر کسی جرم کے گرفتارکرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتارکرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات