الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس کے تحت بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے حوالہ سے تقریب

اتوار 15 جون 2025 15:50

سرگودھا -15 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس کے تحت بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی۔ اتوار کو منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی سرگودھا کے رہنما ڈاکٹر طاہر فاروق تھے۔ تقریب میں صدر الخدمت ضلع سرگودھامیاں اظہار الحق ، ڈاکٹر ارشد شاہد، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام کے تحت 14افراد میں دس لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ۔ رقم کی تقسیم کا مقصد بے روزگار مرد و خواتین کوبا عزت روزگار کی فراہمی ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہر ماہ لوگوں کو کاروبار کے لیے بلا سود ررقم کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اب تک سینکڑوں افراد اس سے مستفید ہو کر اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں۔