
بھارت کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ پڑتال کا حکم
مقصد حادثے کی وجوہات کا کھوج لگانا اور آئندہ ایسے سانحات سے بچاؤ یقینی بنانا ہے، رپورٹ
اتوار 15 جون 2025 16:40
(جاری ہے)
ریگولیٹر نے ایئر انڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بوئنگ 787-8/9 طیاروں (جن میں جین ایکس انجن نصب ہیں) کی اضافی جانچ کرے، اس جانچ میں ٹیک آف کے مخصوص پیرامیٹرز، الیکٹرانک انجن کنٹرول ٹیسٹ اور ایندھن سے متعلق پہلو شامل ہیں۔
نائیڈو نے نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم نے 787 طیاروں کی نگرانی بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے، ہمارے بیڑے میں اس وقت ایسے 34 طیارے شامل ہیں، جن میں سے 8 کی جانچ مکمل ہوچکی ہے، جب کہ باقی کی جانچ فوری طور پر کی جائے گی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا حکومتی افسران بھی اس جانچ کے عمل میں شامل ہوں گے یا نہیں۔یہ افسوسناک حادثہ دو روز قبل اس وقت پیش آیا، جب برطانیہ کے گیٹ وِک ایئرپورٹ جانے والا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر، جس میں 242 افراد سوار تھے، ٹیک آف کے چند ہی لمحوں بعد بلندی کھونے لگا اور زمین پر موجود عمارتوں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا، یہ گزشتہ دہائی کا بدترین فضائی حادثہ تصور کیا جارہا ہے۔ایئر انڈیا کے بیڑے میں 33 بوئنگ 787 طیارے شامل ہیں، جب کہ حریف ایئرلائن انڈیگو کے پاس اس ماڈل کا صرف ایک طیارہ ہے، انڈیگو نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایوی ایشن ریگولیٹر کی ہدایت کے مطابق حفاظتی جانچ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم اس کے باعث بعض طویل پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.