Live Updates

رواں سیزن 33 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے،صوبائی وزیرسید عاشق حسین کرم

اتوار 15 جون 2025 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ رواں سیزن 33 لاکھ ایک رقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہو چکی ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھےآٹھ لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کپاس سے متعلقہ جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر زراعت نے کپاس کی فصل سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اجلاس میں چیئرمین نیشنل سیڈ اتھارٹی ڈاکٹر آصف علی،وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس رانا شبیر احمد خان،سابق ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون،ڈائریکٹر جنرلز زراعت پنجاب چوہدری عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں،ڈاکٹر عامر رسول،ڈاکٹر عبدالقیوم،ڈاکٹر ساجد الرحمان،کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ،خالد محمود کھوکھر سمیت محکمہ انہار کے افسران اور کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر زراعت نے گرین پاکستان انشیٹیو کے نمائندہ آفاق ٹوانہ اور ابو سفیان ودیگر کے ہمراہ ملتان میں قائم ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ماڈل ایگریکلچر مال کے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایکسئین بلڈنگ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 30 جون تک ماڈل ایگری کلچر مال کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر گرین پاکستان انشیٹیو کے نمائندگان نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ15 اگست تک ماڈل ایگریکلچر مال مکمل فنکشنل کر دیا جائے گا۔اس دوران سید عاشق حسین کرمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے زرعی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک ارب 25 کروڑ روپے سے چار ایگری ماڈل ایگری مالز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،ماڈل ایگری مالز ملتان بہاولپور ساہیوال اور سرگودھا میں قائم کئے گئے ہیں،اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید 10 ماڈل ایگری مالز قائم کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر زراعت نے ناگ شاہ چوک ملتان میں قائم کسان سہولت سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔سید عاشق علی کرمانی نے کہا کہ کپاس کی کاشت کی تحصیلوں میں 43 کسان سہولت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، جہاں کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے معیاری پیسٹی سائیڈز و سپرے مشینری رعائتی قیمت پر دستیاب ہوگی۔وزیر زراعت نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسان سہولت سنٹرز پر ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے،کسان سہولت سنٹرز پرخریداری کرنے والے کاشتکاروں کا ڈیٹا روزانہ مرتب کیا جائے،کسان سہولت سنٹرز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات