انتہا پسندی مسترد،خارجی بیٹے سے لاتعلقی، باپ کا دہشتگردی کیخلاف دو ٹوک اعلان

اتوار 15 جون 2025 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)فتنہ الخوارج کی دہشتگردی سے متاثر خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہا پسندی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی نے دہشتگرد بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ والد کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

خارجی صدیق کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا صدیق خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے، فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں اور نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔والد نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں، وہ میرے لیے مر چکا ہے۔خارجی صدیق کے والد نے کہا کہ اگر اسے میری سفید داڑھی کا احترام نہیں تو میں کیوں اس کا لحاظ رکھوں حکومت اگر اٴْسے اٹھانا چاہے تو بلا جھجک لے جائے۔

متعلقہ عنوان :